• news

نیشنل ویٹرنز کرکٹ کپ جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) 17 ویں نیشنل ویٹرنز کرکٹ کپ کی چیمپئن ٹیم عامر کیبلز کے اعزاز میں سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا اور ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے کیش ایوارڈ تقسیم کئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے اکبر علی نے کیا جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض شاہد حسین نے ادا کئے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی، ڈائریکٹر پی سی بی کرکٹ اکیڈمی ایزدحسین سید، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلیم ملک، فلم سٹار شان شاہد، عظمت پوری ، صدر ویسٹ زون سردار نوشاد احمد، کپتان شکیل ملک، میاں تصدق رسول، سی ای او گولڈن بناسپتی محمد سلمان خان، محسن آفتاب قرشی، حماد مقبول، حسن عامر بٹ، عاطف رانجھا، ظہیر اقبال، شفقت تنویر بٹ، ولید یعقوب، ساجد انور، رانا سہیل منظور، پروفیسر ناصر حسین، منظور علی عارف، ارشد محمود، قمبر علی شاہ، قاسم شفیق، ویٹرنز ٹیموں کے کپتانوں فیملی ممبران اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن