• news

انڈر19ورلڈ کپ، وارم اپ میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ڈھاکہ (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بھارتی ٹیم نے 198 رنز کا ہدف 33.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستانی انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 44.1 اوورز میں 197 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، محمدعمر 36، حسن محسن 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، خلیل احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں بھارت کی انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 34 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔ سرفراز خان نے 81 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ حسن محسن اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ سلمان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن