• news

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا میچ 28 جنوری کو ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 28 جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق علی الصبح چھ بجے شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 70 رنز سے شکست دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن