• news

رواں ماہ تھر میں 39 بچوں کی اموات ہوئیں، میڈیا پر آنیوالے اعدادوشمار حقائق کے برعکس ہیں: وزیر صحت سندھ

کراچی(آئی این پی) وزیر صحت سندھ جام مہتاب ڈھر نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے 25 دنوں کے دوران تھرپارکر میں 39 بچوں کی اموات ہوئیں اور اس سلسلے میں الیکٹرونکس اور پرنٹ میڈیا میں آنے والے اعداد و شمار حقائق کے برعکس ہیں۔ تھرپار کا اپنا ایک کلچر ہے اور یہ کئی صدیوں پرانا کلچر ہے، جسے اتنی جلدی تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور جلد شادی، وقت سے پہلے بچوں کی پیدائش، وہاں کی خواتین کا فیلڈ میں شادی کے بعد اور دوران زچگی کام کرتے رہنا اور دائی کے ذریعے بچوں کی پیدائش اسکے حقیقی اسباب ہیں۔

وزیر صحت/ سندھ

ای پیپر-دی نیشن