• news

چیچہ وطنی: لیگی کونسلر کی گاڑی تلے آ کر جاں بحق ہونیوالے کمسن کا زخمی باپ بھی چل بسا، ماں کی حالت نازک

چیچہ وطنی (نامہ نگار) مسلم لیگی کونسلر کی گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہونیوالے کمسن بچے کا باپ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق بوریوالہ روڈ پر میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی مسلم لیگ ن وارڈ 5 مہر آباد سے کونسلر سعید سردار گجر کی گاڑی غازی آباد سے آتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار فیملی سے ٹکر اگئی جس سے عبدالرشید اس کی بیوی نسیم بی بی شدید زخمی ہوگئے اور 7 سالہ بچہ صدر علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔ بعدازاں عبدالرشید بھی 10 گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ نسیم بی بی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن