• news

71 کی جنگ پر ریمارکس بغاوت کے مقدمہ میں خالدہ ضیاء کی 3 مارچ کو عدالت طلبی

ڈھاکہ (رائٹرز) بنگلہ دیش کی حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی۔ سابق وزیراعظم اور بی این پی کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کو بغاوت کے مقدمہ میں 3 مارچ کو عدالت میں طلب کر لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے ڈھاکہ کے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے کیس کی منظوری دیتے ہوئے خالدہ ضیاء کو 3 مارچ کو عدالت طلب کر لیا ہے۔ اس اقدام پر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے کارکن برہم ہو گئے اور انہوں نے اسے سیاسی چال قرار دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل بی این پی مرزا فخرالاسلام نے مقدمہ کو مسترد کرتے کہا یہ من گھڑت اور سیاسی بنیاد پر بنایا گیا۔ سپریم کورٹ کے وکیل نے مقدمہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے سابق وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ریمارکس دئیے 1971ء کی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد متنازعہ ہے۔ یاد رہے حکومت نے لاکھوں افراد کے مرنے کے اعدادوشمار دئیے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن