• news

سی ڈی اے کا رہائشی علاقوں میں کمرشل دفاتر کے خلاف آپریشن جاری

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کا دارالحکومت کے رہائشی علاقوں میں کمرشل دفاتر کے خلاف آپریشن جاری ایف الیون میں قائم ہاسٹل سمیت تین نجی کمپنی کے دفاتر بھی سیل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سی ڈی اے نے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں کمرشل دفاتر کے خلاف کریک ڈائون کیا ہے اور اسی دوران سی ڈی اے کے عملے نے سیکٹر ایف الیون میں قائم ہاسٹل سمیت نجی کمپنی کے تین دفاتر کو سیل کر دیا ۔ سی ڈی اے نے خصوصی افراد کے لئے قائم نجی فلاحی ادارے کا دفتر بھی سیل کر دیا جبکہ ایف الیون میں ہی نجی کمپنی کے دفتر کے سامنے خاتون نے شور شرابا کیا اور کہا کہ اوپر میر ا گھر ہے تالا لگایا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے خاتون کی دھمکی پر سی ڈی اے حکام نے دروازہ کھول دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن