• news

غلطیوں سے پاک لاء بکس‘ مسودے پر نظرثانی کر کے بل دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) سینیٹ کی مجلس قائمہ قانون انصاف کے سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید کی طرف سے غلطیوں سے پاک قوانین کی کتب کی اشاعت کا بل 2015 سینیٹر محمد طلحہ محمود کی طرف سے ایوان بالاء میں کواپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں اسلام آباد کی منصوبہ بندی اور کمیونٹی سروسز کی زمین کے بارے میں تحریک 11 جولائی2016 سینیٹر کریم احمد خواجہ کی طرف سے یتیم لاوارث اور عدم توجہ کا شکار بچوں کا بحالی بل 2013 اور پے ٹینٹس ترمیمی بل 2015 کے معاملات زیر بحث آئے کمیٹی اجلاس میں تفصیلی بحث کے بعد غلطیوں سے پاک قوانین کی کتب کے مسودے پر نظر ثانی کر کے وزارت قانون کو بل دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن