تیل کے محفوظ ذخائر سعودی عرب کی ریاستی ملکیت ہیں: خالد الفالح
ڈیووس (صباح نیوز) سعودی عرب کے وزیر صحت اور قدرتی تیل وگیس کے شعبے میں کام کرنے والی سرکاری فرم ارامکو کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز خالد الفالح نے کہا ہے کہ تیل کے محفوظ ذخائر سعودی مملکت کی ریاستی ملکیت ہیں، ان کو ارامکو کے وسائل کی ویلیو قرار دے کر فروخت نہیں کیا جائے گا۔ گزشتہ روزسعودی وزیرصحت نے ان خیالات کا اظہار ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے موقع میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ الفالح نے کہا کہ ارامکو کمپنی کے پاس موجود ذخائر کا تعین تیل کی نقد قیمت کے حساب سے کیا جاتا ہے۔