راولپنڈی: راجہ شعیب قتل کیس، پولیس نے دو ملزموں کو بے گناہ قرار دیدیا، رپورٹ عدالت میں پیش
راولپنڈی (اے پی پی) انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت میں راجہ شعیب قتل کیس میں پولیس نے دو ملزمان کو بے گنا قرار دیدیا ‘ملزموں کا قتل میں براہ راست کوئی کردار ثابت نہیں ہوسکا۔ پیر کو تھانہ صدر بیرونی پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں اسد نمبردار اور عادل الرحمان ایڈووکیٹ کو بے گنا قرار دیا گیا۔ بعدازاں خصوصی عدالت کے جج نے سماعت ملتوی کر دی۔