داعش یورپ پر بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے : یوروپول
ایمسٹرڈیم (اے ایف پی) یورپی یونین پالیسی ایجنسی ’’یورو پول‘‘ کے سربراہ روب ویان رائٹ نے انتباہ کیا ہے داعش یوررپ پر بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا لڑائی کیلئے دہشت گرد تنظیم نے صلاحیت حاصل کر لی ہے اور ایسے حملوں کو روکنے کیلئے نیشنل اتھارٹیز کام کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے یورپی یونین کے رکن ممالک، خصوصاً فرانس میں ممبئی طرز کے حملوں کا خدشہ ہے۔