الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ بینک اینڈ تھلیسیمیا کیئر سنٹر میں آگاہی سیمینار کا انعقاد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) الخدمت فائونڈیشن کے شعبہ صحت کے تحت پروفیشنل اینڈ پبلک ایجوکیشن پروگرام کے حوالے سے الخدمت لیب، بلڈ بینک اینڈ تھیلیسیا کیئر سنٹر میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فائونڈیشن کے شعبہ صحت پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل ،چلڈرن ہسپتال لاہور کے ہیڈ آف ڈائیگناسٹک ڈاکٹر نثار احمد اور پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے انسپکٹر ڈاکٹر آصف نوید سمیت دیگر نے شرکت کی۔ محفوظ خون محفوظ جگہ پر آگاہی سیمینار کا مقصد عوام الناس اور خاص طور پر بلڈ بینک اور لیب میں کام کرنے والے عملے کو محفوظ خون کی دستیابی اور ترسیل کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا۔