لاہور پریس کلب کے لائف ممبران کی جانب سے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ
لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور پریس کلب کے لائف ممبران پرمشتمل لائف ممبر فورم نے لاہور پریس کلب کی نو منتخب گورننگ باڈی کے اعزاز میں استقبالیہ کااہتمام کیا۔اس موقع پر سینئرممبران حسین نقی، خاورنعیم ہاشمی،منوبھائی،انورقدوائی،احسان ناز،فرح وڑائچ،نوازعالم،اسراربخاری، امتیار راشد، توصیف اللہ خان،جاوید اقبال،اقبال بخاری،حامد ریاض ڈوگر لاہور پریس کلب کے صدرمحمد شہبازمیاں،نائب صدر عبدالمجید ساجد،سیکرٹری شاداب ریاض ،ممبرگورننگ باڈی راناشہزاد،عمران شیخ، محسن علی، اظہر مقبول، اسماعیل جکھڑ،جواد رضوی، فرقان الہی، شیر افضل بٹ، سابق سیکرٹری شفیق اعوان اورمعظم فخر،امجد فاوق کلو، ناصرہ عتیق،فیصل سلہریا سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔