• news

غیر قانونی قائم لیبارٹریاں مہلک بیماریاں پھیلانے لگیں‘ متعلقہ حکام خاموش

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ‘ تحصیل فیروز والا اور راوی پار کے علاقے میں قائم غیر قانونی لیبارٹریاں مہلک بیماریوں کا سبب بننے لگے۔ انتظامیہ کارروائی سے گریزاں اور محکمہ صحت کے حکام نے بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق غیر قانونی لیبارٹریاں مختلف ٹیسٹوں کے نمونے حاصل کرنے ان کی رپورٹ فراہم کرنے کیلئے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ بھاری فیس وصول کرتے ہیں جس سے شہری سخت پریشان ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن