چار سدہ حملہ افسوسناک، حکومت تعلیمی اداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے: حافظ مسعود احمد سیالوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر مصطفائی تحریک لاہور صاحبزادہ حافظ محمد مسعود احمد سیالوی نے طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ سانحہ چارسدہ انتہائی افسوسناک ہے معصوم طلباء و طالبات اور تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ کرنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ دہشت گرد اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں ، لیکن ہم یہاں حکومت سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ تعلیمی اداروں کی مکمل سیکورٹی کو یقینی بنایاجائے۔