چارسدہ حملے کی سہولت کاروں کی گرفتاری قابل تحسین ہے، فرخ منظور، شازیہ طارق
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی خواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے کہاہے کہ چار سدہ حملے کے سہولت کاروں کی گرفتاری قابل تحسین ہے،افواج پاکستان نے ثابت کیا وہ دنیا کی بہترین فوج ہے، آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ فرح منظور ، شازیہ طارق اور تحسین فوادنے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے۔