نیشنل ایکشن پروگرام کی تمام شقوں کی روح کے مطابق عملدرآمد ہونا چاہئے: عنازہ احسان
لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی عنازہ احسان نے نیشنل ایکشن پروگرام کی تمام شقوں، ان کی روح کے مطابق عملدرآمد کا تقاضہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت کے باعث ہی دہشت گروں کو کھل کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’نیکٹا‘‘ کو فعال بنانا نیشنل ایکشن پروگرام کی اولین ترجیح اور بنیادی نکتہ ہے مگر حکومت نے اب تک اس ادارے کو فعال بنانے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی اور اسے مطلوبہ فنڈز سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ نتیجتاً دہشت گردوں کی گرفت سرکوبی میں اس ادارے کا کوئی کردار نظر ہی نہیں آتا جبکہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی جنگ میں جانفشانی کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ باچا خان یونیورسٹی کا سانحہ تو حکمرانوں کیلئے ایک سبق ہونا چاہئے۔