• news

خواتین کالج شاد باغ میں نظریہ پاکستان کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

لاہور ( لیڈی رپورٹر) نظریہ پاکستان سوسائٹی کے تحت گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین شاد باغ لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا انعقاد شعبہ تاریخ کے زیرنگرانی کیا گیا۔ جس میں طالبات نے نغمات اور تقاریر کے ذریعے نظریہ پاکستان کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اور سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کو ایصال ثواب کے لئے خصوصی دُعا کروائی گئی۔ شعبہ سیاسیات کی صدر مسز حسن آراء نے طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

ای پیپر-دی نیشن