• news

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے مری میں 3روزہ سیمینار کا اہتمام

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے پوزیشن ہولڈرز طلباء طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے مری میں 3روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے اس سیمینار میں شرکت کے لئے گذشتہ روزطلباء طالبات کا پہلا گروپ روانہ ہوگیا ہے صائمہ جاوید چیئرپرسن پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجویشن لاہور نے طلبہ کورخصت کیایہ طلباء طالبات نہ صرف سیمینار میں شرکت کریں گے بلکہ ان طلباء طالبات کو مری کے تفریحی مقامات کی سیر بھی کروائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن