کیبن میں دھواں، بھارتی مسافر طیارے کو واپس دہلی اتار لیا گیا
دہلی (اے ایف پی) بھارتی مسافر طیارے کے کیبن میں دھواں کے باعث فلائٹ کو اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد ہی دہلی ائرپورٹ پر واپس اتار کرلیا گیا۔ ائر انڈیا کے ترجمان جی پی رائو نے بتایا کہ مسافر طیارہ میلان جا رہا تھا اور 160 مسافر سوار تھے تمام مسافر محفوظ ہیں اور انہیں دوسرے طیارے میں منتقل کردیا گیا۔ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ یاد رہے گزشتہ ماہ بھی لندن جانے والے طیارے کے کیبن میں چوہا دیکھنے کے بعد اسے ممبئی اتار لیا گیا تھا۔