ایران: اگلے ماہ الیکشن، امام خمینی کے پوتے کا نام امیدواروں کی فہرست سے خارج
تہران (اے ایف پی) ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے پوتے حسن خمینی کو مذہبی رہنمائوں کی اسمبلی کے اگلے ماہ ہونیوالے الیکشن کے امیدواروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ امام روح اللہ خماینی کے بیٹے احمد خمینی نے بتایا کہ 43 سالہ گارڈین کونسل کی جانب سے مذہبی قابلیت کے حوالے سے حسن خممینی کی تصدیق نہیں کی گئی۔ گارڈین کونسل مذہبی رہنمائوں کا گروپ ہوتا ہے جو موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے کام کو مانیٹر کرتی ہے اور انکے جانشین کا انتخاب بھی کریگی۔ 88 رکنی مذہبی رہنمائوں کی اسمبلی اور 290 ارکان کی پارلیمنٹ کے الیکشن 26 فروری کو ہونگے۔ دونوں اسمبلیوں کے انتخابات ووٹ کے ذریعے ہوتے ہیں۔ سنٹرل الیکشن سپروائزنگ کمیٹی کے ترجمان نے سرکاری ٹی وی پر بتایا کہ مسترد کئے گئے امیدوار ہفتہ کے روز تک نظرثانی کی اپیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا 166 امیدواروں کو اسمبلی الیکشن میں حصہ لینے کی منظوری دی گئی ہے، 111 کی منظوری نہیں دی گئی، 58 امیدوار دستبردار ہو گئے ہیں۔