تھر، غذائی قلت اور بیماریوں سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے
مٹھی (نامہ نگار) تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے ننھی زندگیوں کا خاتمہ جاری ہے۔ منگل کو 2مزید بچے چل بسے۔ گزشتہ روز سول ہسپتال مٹھی اور تحصیل ہسپتال چھاچھرو میں غذائی قلت کا شکار بچے دم توڑ گئے۔تھر میں رواں ماہ خوراک کی کمی، گیسٹرو اور ڈائریا سمیت مختلف وبائی امراض متعدد جانیں لے چکے ہیں۔