قرضہ پروگرام‘ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان جائزہ بات چیت شروع
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرضہ پروگرام کے تحت جائزہ بات چیت شرع ہوگئی ہے۔ تکنیکی سطح کی بات چیت کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہے گا جبکہ پالیسی نوعیت کے مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے۔ پاکستان کو نجکاری سمیت مختلف کارکردگی اہداف کے حوالے سے استثنیٰ کی درخواست کرنا پڑے گی۔