• news

سندھ اسمبلی: میئر کو اختیارات نہ دینے پر ایم کیو ایم کا احتجاج ، واک آئوٹ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) میئر کو اختیارات نہ دینے پر ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے واک آئوٹ کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے میئر کو اختیارات نہ دینے کا معاملہ اٹھایا۔ ڈپٹی سپیکر نے متحدہ ارکان کو احتجاج ختم کرنے کیلئے کہا جس پر ارکان واک آئوٹ کر گئے تو نثار کھوڑو نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ہو گئے اختیارات بھی قانون کے مطابق مل جائیں گے۔ خوامخواہ ایشو بنایا جارہا ہے۔ جیتے یا ہارے ہم نے بلدیاتی الیکشن کا مینڈیٹ تسلیم کیا ہے۔ خیبر پی کے میں 3ماہ بعد اختیارات لوکل باڈیز کو ملے جس پر ایم کیو ایم نے احتجاج کیا اور پلے کارڈز اٹھا کر ایوان میں نعرے بازی کی۔ پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ کراچی کو اختیارات دو۔

ای پیپر-دی نیشن