• news

گلگت بلتستان: اعلی عدلیہ کے ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست مسترد

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کے اعلی عدلیہ کے ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ۔یہ درخواست جسٹس راجہ جلال الدین اور جسٹس منظر علی نے دائر کی تھی ۔ تین رکنی بنچ کے سربراہ میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ یہ بنیادی حقوق کا معاملہ نہیں۔پہلے تو یہ درخواست عام آدمی لاتے تھے اب ججز نے بھی لانا شروع کر دی ہیں اگر ہم نے مان لیا تو کل کو سپریم کورٹ کے ججز آ جائیں گے کہ جناب والا 65 سال کی عمر کی قید بھی ختم کرو اور مدمت ملازمت ہونی نہیں چاہئے تو آپ کا کیا خیال ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے، انہوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز دیئے ہیں درخواست گزاروں کی جانب سے آصف وردگ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جیسے وفاق میں ججوں کی مدت ملازمت 65 سال تک ہے گلگت بلتستان ججز کی مدت ملازمت بھی 65 سال کی جائے کیونکہ وہاں اپیلٹ کورٹ کے جج کی مدت ملازمت تین سال ہے۔

ای پیپر-دی نیشن