آسٹریلین اوپن: ثانیہ مرزا کی جوڑ نے عصام الحق کو مکسڈ ڈبلز میں شکست دے دی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کے اعصام الحق اور قازقستان کی یاروسلیو شیڈووا پر مشتمل جوڑی کو بھارت کی ثانیہ مرزااور کروشیا کے آئین ڈوڈنگ کی جوڑی نے7 اوار 2-6 سے شکست دیدی۔ثانیہ مرزا کی ایک ہی دن میں یہ دوسری کامیابی تھی، اس سے قبل ویمنز ڈبلز میں مارٹینا ہنگیز کے ساتھ امریکہ کی کوکو وینڈیویگھے اور جرمنی کی اینا لینا گروینفیلڈ کو 6-2، 4-6 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن امریکہ کی سرینا ولیمز، روس کی ماریا شراپوا کو 6-4 اور 6-1 سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔سراڈوانسکا نے سپین کی کارلا سواریز کو 6-1 اور6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔مینز سنگلز میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے چیک ری پبلک کے ٹوماس بریڈیچ کو 7-6، 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔34 سالہ راجر فیڈرر1979 کے بعد آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے معمر کھلاڑی ہیں۔راجر فیڈرر5 ویں دفعہ آسٹریلین اوپن جبکہ 2012 کے بعد پہلے گرینڈ سلیم میں کامیابی کیلئے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ یا جاپان کے کائی نیشیکوری کے مدمقابل ہوں گے۔