• news

اقتدار ملا تو قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرینگے: شاہ محمود

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے مہمند میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کیا اور کہا تحریک انصاف اقتدار میں آ کر ایف سی آر جیسے کالے قانون کو ختم اور قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا وہ فاٹا کے جرات مند اور عظیم قبائلی عوام کو خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن