• news

سینٹ کی خصوصی کمیٹی نے پی آئی اے حکام کی بریفنگ مسترد کر دی، جواب نہ دینے پر سرزنش

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے خصوصی کمیٹی نے پی آئی اے حکام کی طرف سے بریفنگ کو مسترد کرتے ہوئے متعلقہ وزیر اور سیکرٹری سمیت اجلاس میں غیر حاضری کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے حکام کو ارکان کمیٹی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پر جامع رپورٹ 2 ہفتوں میں جمع کرانے کی مہلت دے دی، سیکرٹری ایوی ایشن کی طرف سے جوابات نہ دینے پر سخت سرزنش کی گئی، پی آئی اے کے حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا گزشتہ 10برس میں پی آئی اے ترقی نہیں کر سکی، مارکیٹ میں عدم توازن اور ائر بیس کو ریگولیٹ نہ کرنے کی وجہ سے پی آئی اے ترقی نہیںکر رہی، پی آئی اے کو ماہانہ 3 ارب کی قسطیں ادا کرنا پڑ رہی ہیں، قرض اتارنے کیلئے ائرکرافٹ کا بروقت اضافہ نہ کرنے سے بھی پی آئی اے کی کارکردگی پر منفی اثر پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن