آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: رضا ربانی
اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ ہم نے واضح پیغام دینا ہے کہ دہشت گرد جو چاہے کریں پاکستان کے عوام کی آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی ۔ پاکستان میں طلبا ء وطالبات کو تعلیم سے منحرف کرنے کی منظم کارروائیاںدیکھنے میںمل رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید ذوالفقارعلی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پانچویں سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں رضاربانی نے کہا کہ نوجوان نسل کے کاند ھوں پر بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہیںکیونکہ پاکستان تاریخ کے ایک ایسے دہانے پر ہے جہاں تھوڑی سی بھی کوتاہی وفاق کو توڑنے کی وجہ ثابت ہوسکتی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ایشیا کا ایک عظیم لیڈر گردانتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی سے نکلنے والے گریجوئیٹز کو ان کے نقشے قدم پر بغیر کسی سیاسی وابستگی کے چلنا چاہیے۔