• news
  • image

پیرس: کامران یوسف گھمن کا سیاسی و مذہبی رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ، شہداء چار سدہ کیلئے دعا

پیرس(صاحبزادہ عتیق الرحمن سے)پیرس میں پیپلز پارٹی فرانس کی جانب سے تمام سیاسی، مذہبی ، دینی اور فلاحی جماعتوں کے اعجاز میں کوآرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔اسلم چوہدری نے کہا کہ ہمیں آپس میں اختلافات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔جنرل سیکرٹری یوسف خان نے کہا کہ جب بھی کمیونٹی کے اتحاد اور بھلائی کی بات ہو گی ہم ہمیشہ ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ رہنما ذولفقار جتالہ نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ایک پلیٹ فارم پر مل کر کام کریں۔ صاحبزادہ عتیق الرحمن نے کہا کہ کمیونٹی کے اتحاد کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ شہدا چار سدہ کے لئے دعا کرائی گئی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن