سبھاش چندربوس کو جنگی مجرم قرار دینے والے جعلی خط کی سوشل میڈیا پر گردش، جواہر لعل نہرو کو تنقید کا سامنا
نئی دہلی (بی بی سی) بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک جعلی خط کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں انہوں نے بھارت کی تحریک آزادی کے رہنماسبھاش چندر بوس پر تنقید کی تھی اور انہیں جنگی مجرم قرار دیا تھا۔یہ خط 1945 میں تحریر کیا گیا تھا اور اس کے مخاطب اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم کلیمنٹ ایٹلی تھے اور اس پر جوا ہر لال نہرو کے دستحظ تھے۔یہ خط ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھاش چندر بوس سے متعلق پرانی خفیہ فائلوں کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔