الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ نے پار کر کے غذائی قلت کا شکار بچوں کے لئے خصوصی پیکج بھجوادیا گیا
لاہور (لیڈی رپورٹر) الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ کے تحت تھر پارکر کے غذائی قلت کے شکار بچوں کے لئے 100 خصوصی پیکج بھجوا دیے گئے۔ پیکج میں نیوٹریشن میں خشک دودھ ، گلوکوز، بسکٹ سمیت گرم کپڑے، بستر ، برتنوں کا سیٹ اور ھائی جین کٹ شامل ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ کی نائب صدر نویدہ انیس نے تھر پارکر میںامدادی سامان روانہ کرتے ہوئے کہ تھر پارکر میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات انتہائی قابل افسوس ہے۔