• news

الطاف حسین کی تقاریر کا ویڈیو ریکارڈ ہائیکورٹ میں پیش

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ میں الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواستوں پر درخواست گزار کے وکیل کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے مزید سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی۔ عدالت میں الطاف حسین کی تقاریر کا ویڈیو ریکارڈ پیش کیا گیا۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ الطاف کی تقاریر ریاستی اداروں اور نظریہ پاکستان کے خلاف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن