• news

فرانسیسی صدر اداکارہ ایشوریا رائے کے مداح نکلے‘خصوصی ظہرانے میں ملاقات

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے گزشتہ روز صدر فرانسسکو اولاند سے ملاقات کی یہ ملاقات ایک خصوصی ظہرانے میں ہوئی اس موقع پر اداکارہ نے بنارسی ساڑھی پہن رکھی تھی۔بالی ووڈ اداکارہ نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کے موقع پر کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر ہونیوالے تجربات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ایشوریا رائے جب ظہرانے میں شرکت کے لیے پہنچیں تو فرانسیسی صدر نے انکا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن