فیصل آباد: تحریک انصاف کے رہنما رانا مبشر کیخلاف بنک ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما رانا مبشر کے خلاف بینک ملازمہ لڑکی کو ورغلا کر زیادتی کرنے، فحش تصاویر بنانے اور بلیک میل کرنے کا تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی بینک کی نوکری سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی۔ لیاقت ٹا¶ن کے رہائشی محمد افضل نے موقف اختیار کیا تحریک انصاف کے ہیومن کمیٹی کے ضلعی صدر و سینئر رہنما رانا مبشر علی نے اس کی بینک میں ملازمہ بیٹی حنا افضل کو ورغلا کر اور نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کر کے فحش تصاویر بنا لیں اور اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد میں بیٹی کے رشتے سے انکار پر ہمیں بلیک میل کرتا رہا۔ مدعی نے استغاثہ میں مزید بتایا ملزم نے ہمیں غلیظ گالیاں دیں۔ جھنگ بازار پولیس نے رانا مبشر اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف زبردستی زیادتی کی دفعہ 376ت۔پ کے تحت مقدمہ نمبر 47/16 درج کر لیا ہے۔ رانا مبشر کا اس ضمن میں مو¿قف ہے ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ بتایا گیا ہے یہ لین دین کا معاملہ ہے۔
رانا مبشر/ مقدمہ