ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت کےخلاف تین اپیلیں خارج کر دیں
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے فوجی عدالت کے سزائے موت کے فیصلوں کے خلاف دائر تین اپیلیں خارج کر دیں۔ عدالت نے مختصرفیصلے میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ کو فوجی عدالت کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کا اختیار نہیں۔گزشتہ روز فوجی عدالت کے سزائے موت کے فیصلوں کے خلاف دائر تین درخواستوں پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس عبدالسمیع اورجسٹس شاہد محمود عباسی پرمشتمل دو رکنی ڈویژنل بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے تینوں اپیلیں خارج کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کو فوجی عدالت کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 190اور آرٹیکل 199 کی شق تین کے تحت فوجی عدالت کے فیصلوں کے خلاف ملٹری اپیلیٹ کورٹ میں درخواستیں زیرالتوا ہیں۔ اس لئے ہائی کورٹ اپیلوں پر سماعت کا اختیار نہیں رکھتی۔
درخواستیں خارج