• news

لاہور: سوائن فلو کی مشتبہ خاتون مریضہ چل بسی، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور میں سوائن فلو کی مشتبہ مریضہ سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی جبکہ مشتبہ کیسز کی تعداد 171 تک پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سروسز ہسپتال میں سوائن فلو کی 55 برس کی رضیہ بی بی جان کی بازی ہار گئی، صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 نئے مریض داخل ہوئے ہیں ایک کو سروسز اور دوسرے کو ہولی فیملی راولپنڈی میں داخل کروایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن