ڈزنی لینڈ پیرس میں مسلح شخص گرفتار
پیرس (بی بی سی+رائٹرز) فرانس میڈیا کے مطابق ڈزنی لینڈ پیرس میں ایک ہوٹل کے داخلی دروازے پر سکیورٹی چیک کے دوران ایک مسلح شخص کو دو بندوقوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپین نژاد 28 سالہ شخص کے بارے میں سکیورٹی اداروں کو کوئی معلومات نہیں تھیں اور جس وقت انہیں حراست میں لیا جا رہا تھا انھوں نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی۔ خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں پیرس حملوں کے بعد سے فرانس میں ایمرجنسی صورتحال ہے۔ پولیس کا کہنا ہے اس شخص کی قبضے سے قرآن کا نسخہ بھی ملا ہے۔پولیس کا کہنا ہے وہ گرفتار ہوئے شخص کے ایک ساتھی کو بھی تلاش کر رہے ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق اس شخص کے ساتھ موجود خاتون کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔