• news

تھر:غذائی قلت سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے

تھرپارکر (آئی این پی) تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ نہ رک سکا غذائی قلت سے بیمار مزید دو بچے دم توڑ گئے۔ تھرپارکر میں طبی سہولیات کے فقدان اور غذائی قلت کے باعث مزید دو بچے دم توڑ گئے ، مٹھی سول ہسپتال میں عمران کی چار دن کی بچی اور گاؤں روھیڑو کے رہائشی دلاور کی پانچ روز کی بچی شامل ہیں اور گذشتہ روز بھی پانچ بچے دم توڑ گئے تھے اور مٹھی ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں 170 بچے زیر علاج ہیں۔ تھر میں قحط کی صورتحال کے باوجود سندھ حکومت نے تھرپارکر کو قحط زدہ علاقہ قرار نہ دیا ہے اور اس وجہ سے امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن