گوجرانوالہ: حساس اداروں کا کالعدم تنظیم جیش محمد کے دفتر پر چھاپہ، سیل کر دیا، پمفلٹ برآمد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے سمن آباد میں واقع مرکز اللطیف اور اس سے ملحقہ آفس میں مشکوک افراد کی آمد کی اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کی تو وہاں پر تالے لگے ہوئے تھے تاہم ٹیم نے آفس سے مولانا مسعود اظہر کی کتابیں اور پمفلٹ برآمد کئے، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مرکز اللطیف اور آفس میں مشکوک افراد کی آمد کی نشاندہی پر ٹی ایم اے اروپ نے مرکز اور مشکوک آفس کو سیل کر دیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکز اور اس سے ملحقہ آفس کالعدم تنظیم جیش محمد کے کارکنوں کے زیراستعمال تھا، آفس کے باہر جلائے گئے پمفلٹ بھی پڑے ہوئے ہیں جن پر مختلف تحریریں درج ہیں۔