فرانس سے اربوں ڈالر کے معاہدے :ایران 118 مسافر طیارے خریدے گا
پیرس (رائٹرز+ نوائے وقت رپورٹ+ بی بی سی) فرانس اور ایران میں اربوں ڈالر کے متعدد معاہدے ہوئے ہیں۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق ایران ایئر بس کمپنی سے 4 برس میں118مسافر طیارے خریدے گا اور دس برس میں رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔ ایرانی صدر حسن رومانی رومانی اورمعاہدوں پر اتفاق کیا گیا کی موجودگی میں معاملات طے پائے کار ساز کمپنی پیوگیٹ سے بھی 436 ملین ڈالر کا معاہدہ طے ۔ یہ ایرانی کمپنی خودرو سے مل کر سپیئر پارٹس مہیا کرے گی اور گاڑیاں تیار کی جائے گی۔ 2017ء میں گاڑیوں کا پہلا بیج مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے۔ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے اپنے دورہ فرانس کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ’نیا باب‘ قرار دیا ہے۔حسن روحانی کا بطور ایرانی صدر اٹلی اور فرانس کا دورہ تقریباً دو دہائیوں میں کسی بھی ایرانی صدر کا پہلا دورہ ہے۔ حسن روحانی نے کہا فرانس اور ایران کے لئے تعلقات کو بڑھانے کے لئے وقت سازگار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مصالحتی میز پر منطق اور دانائی کے ساتھ سفارت کاری بہت موثر ہو سکتی ہے اور مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ آج ہم پابندیوں کے بعد کے دورہ کا بھرپور استعمال کر سکتے ہیں۔تاجروں سے خطاب کرتے کہا سفارتی اختلافات کے باوجود تجارتی تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں ۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ائر بس کے ساتھ معاہدے کے تحت آئندہ چار سالوں میں ایران کو118طیارے مل جائیں گے۔یہ نئے طیارے ہونگے طیاروں کا سودا125ارب ڈالر میں طے پایا ہے، پائلٹوں کو تربیت اور آئر ٹریفک مینجمنٹ کو سپورٹ بھی فراہم کی جائیگی ۔ ایفل ٹاور کے قریب ایران میں سزائے موت کے خلاف ایفل ٹاور کے قریب ایک خاتون نے جعلی پھندہ ڈال کر 1800افراد نے اسرانی پرچم اٹھا کر روحانی کے دورے کیخلاف احتجاج کیا۔فرانسیسی پارلیمنٹ کے سامنے فرنچ یونین آف جیوش کے ملازمین نے بھی احتجاج کیا صدارتی محل کے سامنے خون آلود قالین رکھا گیا۔