• news

پاکستان، ایران کے درمیان فیری سروس مارچ میں شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس مارچ کے مہینے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کے مطابق یہ سروس وسیع تر قومی مفاد میں شروع کر رہی ہے اور دیگر وزارتوں کے تعاون سے اسے ممکن بنانے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ اس سروس کے ذریعے ایران اور عراق جانے کے خواہشمند زائرین کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ کراچی اور گوادر سے ایران کی بندرگاہ چابہار تک کا سفر کیا جا سکے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان سے زائرین کی ایک بڑی تعداد ایران اور عراق میں مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے جاتی ہے لیکن حالیہ برسوں میں بسوں کے ذریعے سفر کرنے والوں پر متعدد ہلاکت خیز حملوں کے بعد سمندری راستے سے سفر کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن