• news

برٹش پاکستانی میڈیا فورم کا اہتمام ، حبیب الرحمن عامر غوری،قمر، افضال بھٹی کا خطاب

ایلفورڈ(نامہ نگار)برٹش پاکستانی میڈیا فورم کا اہتمام ورلڈ کانگریس اوورسیز پاکستانیوں نے کیا۔ جس سے اوورسیز فائونڈیشن کے ایم ڈی حبیب الرحمن خان نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں میڈیا نے انسانیت کی بہتری کیلئے کار ہائے نمایاں سر انجام دیئے اب انسانوں پر بھی فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ میڈیا کے ساتھ رابطوں میں تسلسل رکھیں تا کہ دنیا کے ساتھ امن اسلام صورتحال کو بھر پور انداز میں اقدامات کئے جا سکیں۔ وفاقی وزیر پیر صدر الدین راشدی، وزیر اعظم پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کا مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں ، صحافی اینکر عامر غوری نے حاضرین کی بڑے مدلل انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اور دیگر پاکستانیوں کو یورپی میڈیا کے ساتھ بھی لگائو رکھنا تھا پاکستانی میڈیا نے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔قمر رضا نے کہا ہمارا مقصد یہاں ایک صاف ستھرے معاشرے کا قیام آپس میں آہنگی پیدا کرتا ہے وہاں مسائل کی نشاندہی کر کے حکومتوں کو بھی آگاہ کرنا ہے۔سینئر معروف صحافی مرتضیٰ شاہ کی رائے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔افضال بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی بدولت آمریت سے جمہوریت کا سفر طے کیا حاضرین نے کمشنر افضال بھٹی اور سینئر کمیشن کی مثبت کارکردگی پر سوالات بھی کیے جس کا جواب دیتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ وہ ادارے کو ایک مثالی ادارہ بنائیںگے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن اور سوچ کے مطابق ارادے کو کامیابی کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن