• news

ژوب : کینٹ کے گیٹ پر خودکش حملہ‘ چار اہلکاروں اور بچے سمیت چھ زخمی

کوئٹہ/ بنوں (بیورو رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) ژوب کینٹ کے مین گیٹ پر خودکش حملہ میں چار سیکورٹی اہلکاروں ایک بچے سمت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ حملے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں تاہم رابطہ کرنے پر سکیورٹی ذرائع نے تردید کر دی۔ ڈی پی او ژوب زاہد افضل کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور خودکش حملہ آور کی عمر بیس سے بائیس کے درمیان ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی اور بنوں میں جھڑپوں کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تقریباً ایک بجکر چالیس منٹ پر ژوب میں فوجی چھاﺅنی کے مین گیٹ پر زوردار خودکش حملہ ہوا خود کش حملے کی دھماکے کی آواز پورے شہر میں سنی گئی دھماکے کی آواز سنتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان شاہراہ سے فوجی چھاونی کی جانب آنے والی نیلے رنگ کی ڈبل ڈور پک اپ کو چھاﺅنی کے مین گیٹ پر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے روکنے کا اشارہ کیا تو خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی کو گیٹ سے ٹکرا دیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چھاﺅنی گیٹ کے قریب ہی تیس میٹر پر مسجد واقع ہے جہاں دھماکے کے وقت نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ دھماکے کے باعث بجلی کی لائنیں نیچے جبکہ خودکش حملہ آور کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ خودکش حملہ آور کی نعش ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی۔ واضح رہے یہ ژوب میں پہلا خود کش حملہ ہے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے ایک گروپ نے قبول کی ہے۔ ادھر ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ میں فرنٹیئرکور بلوچستان نے خفےہ اطلاع پر ضلع ڈےرہ بگٹی کے علاقے اوچ مےں کالعدم تنظےم بی آر اے کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ جھڑپ کے دوران شدےد فائرنگ کے تبادلے مےں کالعدم تنظےم بی آر اے کا اےک دہشت گرد ہلاک جبکہ اےک کو گرفتارکر لےا جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ادھر بنوں کے علاقہ جانی خیل میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے جانی خیل کے علاقے میں موبائل ٹاورز کے ساتھ ہونے والے بارودی دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کیا تھا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے دوران دہشت گرد داﺅد خان دم توڑ گیا جبکہ اسکے چچا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر سرحدی شہر چمن میں نامعلوم افراد کی کلینک پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ قندھاری روڈ پر واقعہ کلینک پر نامعلوم مسلح فراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حیات اور نصر الدین موقع پر دم تڑ گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔علاوہ ازیں مستونگ کے علاقے کانک میں رات گئے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن