• news

بارش‘ لاہور میں بجلی غائب : کوئٹہ چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق

لاہور/ اسلام آباد/ کوئٹہ (نیوز رپورٹر+ سپورٹس رپورٹر+ نامہ نگاران+ ایجنسیاں) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی شہروں میں گزشتہ روز بھی بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ کوئٹہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ لاہور میں بارش کے باعث 245 فیڈرز بند ہو گئے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے تک بجلی بند رہی جبکہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا اور گیس کی بندش کیخلاف نارنگ منڈی اور بھلوال میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں بارش نے لیسکو کے 245 فیڈرز بند کر دیئے جس سے شہر میں بجلی کئی گھنٹے تک غائب رہی۔ جن علاقوں میں فیڈرز خراب نہیں ہوئے ان میں معمول کے تحت 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوتی رہی۔ علاوہ ازیں گیس کی لوڈشیڈنگ گزشتہ روز بھی جاری رہی۔ لاہور کے بیشتر علاقوں میں صبح 6 بجے سے دوپہر 11 بجے تک اور شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک گیس بند رہی جس کی وجہ سے صارفین کو کھانے پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گرد و نواح میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کیا گیا جبکہ مظاہرین نے گیس کے بل پھاڑ ڈالے۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے کہاکہ نارنگ منڈی میںبجلی کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ بھلوال سے نامہ نگار کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ ونگ بھلوال کے زیراہتمام شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا گیا اور جلوس نکالا گیا۔ علاوہ ازیں لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے خشک سردی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا ہے جبکہ پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں ہونے والی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان)، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں بارش اور وارڈنز کے سڑکوں سے غائب ہونے پر ٹریفک کا مسئلہ گھمبےر صورتحال اختےار کر گےا۔ شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹرےفک کا بد ترےن جام رہا اور لوگ گھنٹوں جام ٹرےفک مےں پھنسے رہے۔ شہر کی تمام اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئےں۔ لوگ گھنٹوں جام ٹرےفک مےں پھنسے رہے جبکہ جےل روڈ اور شارع فاطمہ جناح پر مریضوں کولے کر جانے والی ایمبولینسز بھی جام ٹریفک میں پھنس گئےں۔ صورتحال پر شہرےوں نے احتجاج کیا۔ علاوہ ازیں مختلف علاقوں میں بارش کی پھسلن سے5 موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہو گئے جن میں ساجد، شہباز، اکبر، حنیف اور منیر شامل ہیں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق شہر اور گردونواح میںگیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار رہے۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا اور وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ آن لائن کے مطابق وادی زیارت میں طویل عرصے کے بعد گزشتہ روز برفباری کا سللہ شروع ہوا اور وادی میں ہر شے نے سفید یاوڑھ لی۔ شدید برفباری کے ساتھ سردی کی شدت بھی بڑھ گئی۔ ادھر کوئٹہ میں بارش کے بعد ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کانسی روڈ سے ملحقہ شالدرہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مزدور ہاشم خان کے کچے مکان کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دب جانے کے نتیجے میں وہاں موجود جاوید اور داﺅد نامی دو بچے دم توڑ گئے۔
بارش/ فیڈر بند

ای پیپر-دی نیشن