• news

پاکستان ،بھارت کے درمیان ریل سروس سمجھوتہ میں تین سال کی توسیع

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان اور بھارت کے درمیان ریلوے سروس کے سمجھوتے میں تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی امور خارجہ کی وزارت نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت ریلوے سروس کا دوطرفہ سمجھوتے میں 18 جنوری 2019 ءتک توسیع کر دی گئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسافر اور مال بردار ٹرینوں کا سمجھوتہ 1976 ءمیں ہوا تھا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق سمجھوتہ میں توسیع سفارتی چینل کے ذریعہ ہوئی ہے۔
ریل سروس

ای پیپر-دی نیشن