شاہد آفریدی کے سُسر کا انتقال ہوگیا
کراچی(آن لائن) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے سْسر کا انتقال ہوگیا ہے جس کے باعث ان کا خاندان شدید صدمے سے دوچار ہے۔آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی نے اپنے سْسر کے انتقال کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔ شاہد آفریدی کا ٹویٹر پر اپنے غم ناک پیغام میں کہنا تھا کہ جمعہ کو علی الصبح ان کے انتہائی رحم دل اور شفیق شخصیت کے مالک سْسر کا انتقال ہوگیا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔