• news

ڈویلیئرز جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے ابراہام بنجمن ڈویلیئرز کو ٹیسٹ ٹیم کا مستقل طور پر کپتان مقرر کردیا ہے ۔انہوں نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کی تھی۔بورڈ نے ہاشم آملہ ‘اے بی ڈویلیئرز ‘فف ڈوپلیسی ‘جے پی ڈومینی‘مورنے مورکل اور ورنن فلینڈر کے ساتھ دوسالہ جبکہ کائل ایبٹ‘ٹمبا بووما‘فرحان بہاردین ‘کوئنٹن ڈی کاک‘ڈین ایلگر‘ڈیوڈ ملر ‘وائن پارنیل‘ایرون فنگیسو‘کاگیسوربادا‘ریلی روسو‘عمران طاہر کے ساتھ ایک سال کا کنٹریکٹ کرلیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن