فائنل بارش کی نذر، نیشنل بنک، اسلام آباد کی ٹیمیں قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کی مشترکہ فاتح قرار
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ نیشنل بنک اور اسلام آباد کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ گذشتہ روز بارش کی وجہ سے میچ شروع ہی نہیں ہوسکا دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا گیا۔ کامران اکمل کو ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز، صدف حسین کو بہترین باولر جبکہ رضا علی ڈار کو بہترین آل راونڈ قرار پائے۔