پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان 10 واں جائزہ اجلاس کل دبئی میں ہو گا اسحاق ڈار شرکت کیلئے آج روانہ ہونگے
اسلام آباد (اے پی پی+ نمائندہ خصوصی) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان دسواں جائزہ اجلاس پیر کو دبئی میں ہو گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کیلئے کل دبئی روانہ ہوں گے۔ اسحاق ڈار پاکستانی وفد اور ہیرالڈ فنگر آئی ایم ایف کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی11ویں قسط جاری کرنے کیلئے سفارشات بھی تیار کی جائیں گی۔وزیر خزانہ بدھ کی شام کو وطن واپس آئیں گے۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔